ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت میں رواں سال کورونا وائرس کے کیسز میں تباہ کن حد تک اضافے کے بعد وزیر صحت سمیت نریندر مودی کی کابینہ کے 12 وزرا مستعفی ہو گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس استعفے کے نتیجے میں 2022 میں 7 ریاستوں میں انتخابات سے قبل بھارتی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں اور توسیع کی گئی ہیں۔
66سالہ وزیر صحت ہرش وردھن کو اپریل اور مئی میں کیسز میں بے انتہا اضافے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ان پر وائرس کی نئی لہر سے آگاہ نہ کرنے اور پابندیوں میں قبل از وقت نرمی برتنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔بھارت میں بڑھتے کیسز کے باعث ہسپتالوں اور صحت کے مراکز پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور کئی شہروں اور علاقوں میں ہسپتالوں میں بستر، ادویات اور آکسیجن ختم ہو گئی ہے۔
وبا کی دوسری لہر کی آمد سے قبل ہرش وردھن نے کہا تھا کہ بھارت میں وبا ختم ہونے والی ہے۔بھارت میں مارچ کے اختتام تک ایک لاکھ 60ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے اور اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں تین درجن نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں جس کے بعد وزرا کی تعداد 52 سے بڑھ کر 77 ہو گئی ہے۔
ان میں سے ایک درجن سے زائد وزرا کا تعلق اترپردیش اور گجرات سمیت ان ریاستوں سے ہے جہاں انتخابات ہونے والے ہیں اور یہ ریاستیں مختلف، ذات اور برادریوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔میڈیا ادارے کے کروڑ پتی مالک راجیو چندر شیکھر اور شوبھا کراندلاجی سمیت چار اراکین کا تعلق جنوبی ریاست کرناٹک سے ہے۔شوبھا کے خلاف مبینہ طور پر مسلمان مخالف بیانات پر مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔
شوبھا کے علاوہ مزید 6 خواتین کو نئی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔تاہم مستعفی ہونے والوں میں حیران کن طور پر وزیر قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شنکر پرساد اور وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جوادیکر بھی شامل ہیں کیونکہ ان دونوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نیا چہرہ تصور کیا جاتا تھا کیونکہ کچھ رپورٹس کے مطابق یہ دونوں ریاستی انتخابات میں پارٹی کے اہم امور اور مہم سنبھال رہے تھے۔
قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…