تھری الائنس فراڈ کیس، ڈائریکٹر کو نیب نے کراچی سے گرفتار کر لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) تھری اے الائنس اربوں روپے فراڈ کیس میں نیب بلوچستان کی بڑی کارروائی، تھری اے الائنس کے مفرور ڈائریکٹر کوکراچی سے گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم کی نیب عدالت سے 8 روزہ ریمانڈ لے لی گئی ہے، ملزم لوگوں سے اربوں روپے کیس میں روپوش تھا، ڈی جی نیب کے احکامات پر مرکزی ملزم کاشف قمر کی جلد ازجلد گرفتار ی کے لئے بھی سرتوڑ کوششیں جاری، جلد بڑی کامیابی ملنے کاامکان ہے۔قومی احتسا ب بیورو(نیب)بلوچستان کے جا ری کر دہ تفصیلات کے مطابق نیب بلو چستان نے تھری اے الائنس فراڈ کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے اربوں روپے فراڈ میں مفرور فراڈ کمپنی کے ڈائریکٹر کامران انجم عابدی کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے، ملزم وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سے روپوش تھا، ڈی جی نیب بلوچستان کی ہدایات پر مرکزی ملزم کاشف قمر کی گرفتاری کے لئے بھی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ ملزم کو احتساب عدالت کوئٹہ پیش کر کے آٹھ روزہ ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے نیب بلوچستان کو ملنے والی شکایات اور ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا کہ 3Aالائنس نامی کمپنی نے کوئٹہ سمیت اندرونِ بلوچستان اور سندھ کے چندشہروں میں اپنے دفاتر بنا کر عوام سے اربوں روپے سرمایہ کاری کی مد میں وصول کئے، سرمایہ کاری کرنے والوں کو کچھ عرصہ منافع کی رقم بھی ملتی رہی لیکن ملزمان اچانک تمام دفاتر بند کر کے روپوش ہو گئے۔ عوام الناس کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر ڈی جی نیب بلوچستان نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے تھری الائنس کمپنی کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دیا۔نیب بلوچستان انٹیلی جنس ٹیم کی مسلسل نگرانی کے بعد کیس میں مطلوب اب تک ملزمان ندیم جگا، احمد جان، جلات خان، شادی خان شاہد گل اور سید میر کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کیس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے جعلساز کمپنی کے ڈائریکٹر کامران انجم عابدی کو بھی کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عوام الناس سے فراڈ کیس میں مرکزی ملزم کاشف قمر سمیت 25 افراد کے خلاف تقریبا 7 ارب روپے فراڈ کا ریفرنس بھی احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کیا جا چکا ہے۔ کیس کا مرکزی ملزم کاشف قمر تاحال روپوش ہے، تاہم مرکزی ملزم کی جلد ازجلد گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ملزم جلد ہی قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

3 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

3 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

4 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

5 hours ago