ہر صلاحیت موقع کی محتاج ہوتی ہے موقع نہ ملنے پر ضیاع کا خطرہ ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی حسیب اللہ خان نے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا، بلوچستان کے ضلع پشین کا ابھرتا ہوا بیٹسمین اور وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کی شاندار پرفارمنس سے صوبے کے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہونے لگے۔ گزشتہ روز ضلع پشین کا ابھرتا ہوا بیٹسمین اور وکٹ کیپر حسیب اللہ خان نے گورنر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہر صلاحیت موقع کا محتاج ہوتا ہے اور موقع نہ ملنے کی صورت میں صلاحیت ضائع بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حسیب اللہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ میں انتھک محنت، بلند عزم اور مستقل مزاجی کے اوصاف پیدا کرنے سے کوئی بھی انسان کامیابی اور کامرانی کے عروج پر پہنچ سکتا ہے، ہمیں اپنے تمام قومی کھلاڑیوں پر فخر ہے، اس امید کے ساتھ کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن سے کھیل کر قوم کا سر فخر بلند کریں گے۔ گورنر بلوچستان نے کہاکہ حسیب اللہ خان کی کامیابی صوبے کیلئے اعزاز ہے اور بہت جلد وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملوں گا۔ یہاں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے ضروری ہے پی سی بی صوبے میں حسیب اللہ خان کی طرح دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کریں، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے حسیب اللہ خان کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

3 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

3 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

3 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

4 hours ago