بیجنگ(قدرت روزنامہ) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کا غیر اخلاقی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے . ٹک ٹاک انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر ہے .
بلاک کی گئی 88 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا . انتظامیہ کے مطابق 93 فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر جب کہ 95 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی شکایات پر ہٹایا گیا . انہوں نے بتایا کہ سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 60 لاکھ 19 ہزار سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں . ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں .
. .