راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی وزیرداخلہ احمد واحدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ وفدکےہمراہ جی ایچ کیو پہنچے .
ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا . اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک ایران باہمی تعاون خطےمیں امن کیلئےضروری ہے . پاک ایران بارڈرامن اوردوستی کی سرحدہے . پاک ایران بارڈرپردہشتگردوں کوپنپنےنہیں دیں گے .
ایرانی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان خطےکی مشترکہ ذمہ داری ہے . خطےکےامن کیلئےپاکستان کی کوششیں قابل قدرہیں . افغانستان کی امدادپرپاکستان کاکردارقابل ستائش ہے .
. .