(قدرت روزنامہ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے کو پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2022 کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے .
رائے کو پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا جس کا تعلق اس طرز عمل سے ہے جس سے کھیل کی بدنامی ہوتی ہے .
جیسن روئے کو شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر امپائر آصف یعقوب کی جانب سے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل دینے پر جرمانہ عائد کیا گیا .
رائے نے جرم کا اعتراف کیا اور روشن مہاناما کی طرف سے عائد کی جانے والی تجویز کو قبول کیااس لیے کوئی باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی .
لیول-1 کی خلاف ورزیوں کے تمام پہلی بار کے جرائم میں کم از کم جرمانہ آفیشل وارننگ یا قابل اطلاق میچ فیس کے 25فیصد تک جرمانہ عائد کیا جاتا ہے .
. .