اے این پی کا پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف اے این پی ہر قسم کے آئینی اقدامات کی حمایت کرے گی، اے این پی جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاريخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکمرانوں کی طرز حکمرانی کا پردہ چاک کرچکی ہے، کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے کو ایوارڈز سےنوازنا سمجھ بالاتر ہے۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی روزاول سے اس جعلی حکومت کو ماننے کیلئے تیار نہیں، موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے اور ملک میں نئے سرے سے شفاف انتخابات کا انعقاد کروایا جائے، بلوچستان سے لے کر خیبر پختونخوا تک پورے ملک میں دہشتگرد تنظيمیں منظم ہوچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ موجودہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور نااہلی ہے، جب تک نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمد نہیں کیا جاتا حالات مزيد خراب ہوں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اختیارات کی نچھلی سطح تک منتقلی اے این پی کے منشور کا حصہ ہے، عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پوری طرح تیار ہے، عوام ان نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق اے این پی کو آگاہ کیا، لانگ مارچ خوشی سے نہیں کررہے ہیں، مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خوش نصیب ہیں کہ کمزور اپوزیشن ملی ہے، یہ بات کسی حد تک ٹھیک ہے، ریاست کو مضبوط کرنے کیلئے کئی مواقع دئیے، اب تو اس حکومت نے ثابت کیا کہ یہ نالائق ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے خود بھی کہہ دیا کہ کابینہ میں کون لائق اور کون نالائق ہے، حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم سب سے زیادہ خود نالائق ہے، کابینہ کی نااہلی کی وجہ سے جن چیزوں کو کنٹرول کرسکتے تھے وہ بھی نہ ہوسکے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور 10 مارچ تک اسلام آباد پہنچیں گے، ہمارا مطالبہ ہوگا کہ وزیر اعظم استعفی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 32 سال میں کبھی ایسی پارلیمنٹ نہیں دیکھی، اب ہم بتائیں گے کہ اپوزیشن کتنی اہل ہے۔

خورشید شاہ نے مارچ کب اور کیسے ہوگا یہ بھی بتاتے ہوئے کہا کہ دھرنا دینگے یا نہیں یہ فیصلہ وقت کو دیکھ کر مشاورت سے کیا جائے گا، لانگ مارچ کیلئے سب پارٹیوں کیساتھ رابطہ میں ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے، دوسرے مرحلے میں ہم بھرپور انداز کیساتھ آگئے بڑھیں گے۔

Recent Posts

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

5 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago