شمالی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، ایک دہشتگرد ہلاک

(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر جوانوں نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی میں خودکش دہشت گرد نے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے فوجی چوکی میں گھسنے کی کوشش کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش حملہ آور دہشت گرد نے ہتھیار سے فائرنگ اور گرنیڈ سے حملے کی بھی کوشش کی تاہم فوجی پوسٹ پر جوان ایسے کسی حملے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چوکس تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی جوانوں نے خودکش حملے کا فوری اور موثر جواب دیتے ہوئے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی ہے جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے فوری ردعمل کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

2 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

2 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

3 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

4 hours ago