موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے، مولانا فضل الرحمن

(قدرت روزنامہ)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے .

مولانا فضل الرحمن نے خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے .

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیمار ہو کر گئے صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کر گئے نہ واپس آتے ہم سے مشورہ کریں گے، آصف زرداری ہسپتال میں ہیں ان سے جلد ملاقات ہوگی .

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں مکمل حکومتی مشینری اور طاقت کا استعمال کیا گیا، تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے، حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے .

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے، کارکردگی کے حامل وزراء کو اسناد سے ثابت ہوا میچ اختتام پذیر ہوا .

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے جامعہ مخزن العلوم میں مولانا مطیع الرحمن درخواستی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں