(قدرت روزنامہ)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیمار ہو کر گئے صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کر گئے نہ واپس آتے ہم سے مشورہ کریں گے، آصف زرداری ہسپتال میں ہیں ان سے جلد ملاقات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں مکمل حکومتی مشینری اور طاقت کا استعمال کیا گیا، تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے، حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے، کارکردگی کے حامل وزراء کو اسناد سے ثابت ہوا میچ اختتام پذیر ہوا۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے جامعہ مخزن العلوم میں مولانا مطیع الرحمن درخواستی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…