(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان 23 تا 25 فروری روسی فیڈریشن کا تاریخی دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم روسی فیڈریشن کا دورہ کرنے والے 23سال میں پہلے وزیراعظم ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان روس کا دورہ روسی صدر ولادی میر پیوتن کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورہ میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ روس کے دوران پاکستان میں روسی سفیر دنیلا گینیش بھی ماسکو میں وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم دورہ روس میں دوطرفہ تعلقات، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مخلتف اہم امور پر بات کریں گے۔
واضح رہے کہ آخری بار کسی پاکستانی وزیراعظم نے دو طرفہ دورہ روس 1999 میں کیا تھا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بطور صدر آخری مرتبہ روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا جو 2011 میں ہوا۔
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…