لندن(قدرت روزنامہ) چاکلیٹ ہر کسی کو پسند ہے اور اب امپیرئیل کالج لندن کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا مردوں کے لیے ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ جسے پسند نہیں ہو گی وہ بھی چاکلیٹ کھاتا نظر آئے گا۔ دی مرر کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے
کہ چاکلیٹ میں ایک ایسا ہارمون پایا جاتا ہے جو مردوں کی جنسی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ یہ ہارمون مردوں کی جنسی طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے مردوں کے ایک گروپ پر تجربات کیے۔ ان مردوں کو خواتین کا ایک پرفیوم سونگھایا گیا اور خواتین کی تصاویر دکھائی گئیں اور ساتھ ان میں جنسی تحریک کا مشاہدہ کیا گیا۔ پھر ان مردوں کو چاکلیٹ کھلانے کے بعد اس عمل کو دہرایا گیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جب مردوں کے اس گروپ نے چاکلیٹ کھانے کے بعد پرفیوم سونگھا اور خواتین کی تصاویر دیکھیں تو ان میں جنسی تحریک پہلے کی نسبت بہت زیادہ تھی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر الیگزینڈر کامنینوس کا کہنا تھا کہ ”اس ہارمون کا نام ’کسپیپٹن‘ ہے۔ جنسی تحریک میں کمی کی بڑی وجہ سائیکو سیکسوئل ڈِس آرڈرز ہوتے ہیں جن کے علاج کا بہت محدود ہے۔ تاہم ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ چاکلیٹ میں پایا جانے والا یہ ہارمون ان ڈِس آرڈرز کا علاج ہے اور مردوں میں جنسی تحریک کوبہت زیادہ بڑھاتا ہے۔“
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…