سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں، بلاول بھٹو

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، ہم نہیں پوچھتے کہ آپ کے پاس کتنا پیسہ ہے؟ کونسی زبان بولتے ہیں .

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈئکل کالج میں 500 بستروں اور 18 جدید ترین آپریشن تھیٹروں پر مشتمل سرجیکل کمپلکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور دیا .

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب جے پی ایم سی آتے ہیں تو کوئی نیا کام شروع ہوتا ہے، کراچی کے ہیلتھ کئیر انفراسٹرکچر کےلئے ادارے کا کام اہم ہے، آپ نہ صرف مفت علاج کررہے ہیں بلکہ غذا بھی فراہم کررہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نے ڈیلیور کیا، دی اکانومسٹ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبہ سندھ کو مثالی قرار دیا .

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایس آئی یوٹی کے ساتھ شراکت داری کی، سائبر نائف کینسر کا تیز ترین علاج ہے .

. .

متعلقہ خبریں