آئین میں تبدیلی کے لیے پارلیمان کا فورم موجود ہے، پرانے تجربات سے کچھ بننے والا نہیں: شاہد خاقان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے تجربات کرتے رہے تو کچھ بننے والا نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین میں تبدیلی لانی ہو تو پارلیمان کا فورم موجود ہے۔

انہوں ںے امید ظاہر کی کہ آئندہ الیکشن میں این اے 4 بھاری اکثریت میں کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور کشمیر کے عوام نے تینوں پارٹیوں کو آزما لیا ہے اور انہیں اچھی طرح سے معلوم ہے کہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ڈلیور کرتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام پریشان ہیں اور اس کی وجہ صرف حکومتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سابق اورموجودہ دور کا فرق صاف ظاہر ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی استفسار کیا کہ ہر فورم پر کہتا ہوں کہ حکومت کا کوئی ایک کام بتا دیں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک گلگت بلتستان کا بل نہیں لا سکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو حقوق دیگر صوبوں کو حاصل ہیں وہی گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھی دیے جائیں۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

22 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

26 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

29 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

31 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

35 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

42 mins ago