مردان (قدرت روزنامہ) مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے لڑکے کو گولی ماردی . نجی ٹی وی کے مطابق مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے بھائی کے پستول سے فائرنگ کرکے لڑکے عباس کو زخمی کردیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں .
پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی نے تھانہ کاٹلنگ میں مقدمہ درج کروادیا ہے، لڑکی نے مبینہ طور پر مسلسل چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی پر فائرنگ کی .
مقدمے کے متن کے مطابق اس سے پہلے بھی لڑکا کھیتوں میں بدتمیزی کرچکا ہے، 16 سالہ لڑکی نے لڑکے کے سینے پر گولی چلا کر اسے زخمی کیا . لڑکی کے بھائی نے کہا کہ بہن نے لڑکے کی چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی سے تنگ آکر فائرنگ کی، لڑکا بہن کو مسلسل تنگ کررہا تھا بہن سے اسے منع کیا تھا لیکن وہ باز نہ آیا . پولیس کے مطابق لڑکے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا .
. .