سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رئیس محمد انتقال کر گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) ماضی کے عظیم ٹیسٹ کرکٹرز حنیف محمد اور مشتاق محمد کے بڑے بھائی رئیس محمد پیر کی صبح 4 بجے علالت کے بعد کراچی میں 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے . جونا گڑھ میں پیدا ہونے والے رئیس محمد ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے کھیلتے رہ گئے، محمد برادران میں حنیف محمد کا 2016ء میں کراچی میں انتقال ہوا تھا، مشتاق محمد اور وزیر محمد برمنگھم جب کہ صادق محمد کراچی میں رہتے ہیں .


صادق محمد کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے خاندان کے لیے بڑا سانحہ ہے، وہ پاکستان کرکٹ کی مشہور محمد فیملی کے دوسرے نمبر کے بھائی تھے . رئیس محمد نے دوشادیاں کیں، ان کے آٹھ بچے تھے ،ان کے تین بیٹوں شاہد محمد، آصف محمد اور طارق محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی . رئیس محمد کے چار بھائیوں وزیر محمد،حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد اور بھتیجے شعیب محمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی .

رئیس محمد دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور لیگ اسپن بولنگ کرتے تھے، انہوں نے 1948ء سے 1963ء کے درمیان 30 فرسٹ کلاس میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 1344 رنز بنائے اور 33 وکٹیں لیں . رئیس محمد 1954ء میں بدقسمتی کی وجہ سے ٹیسٹ نہ کھیل سکے ، انہوں نے کیتھ ملر کی قیادت میں پاکستان آنے والی ایم سی سی کے خلاف کراچی جِم خانہ میں 129 رنز بنائے تھے .

. .

متعلقہ خبریں