سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رئیس محمد انتقال کر گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) ماضی کے عظیم ٹیسٹ کرکٹرز حنیف محمد اور مشتاق محمد کے بڑے بھائی رئیس محمد پیر کی صبح 4 بجے علالت کے بعد کراچی میں 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جونا گڑھ میں پیدا ہونے والے رئیس محمد ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے کھیلتے رہ گئے، محمد برادران میں حنیف محمد کا 2016ء میں کراچی میں انتقال ہوا تھا، مشتاق محمد اور وزیر محمد برمنگھم جب کہ صادق محمد کراچی میں رہتے ہیں۔
صادق محمد کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے خاندان کے لیے بڑا سانحہ ہے، وہ پاکستان کرکٹ کی مشہور محمد فیملی کے دوسرے نمبر کے بھائی تھے۔ رئیس محمد نے دوشادیاں کیں، ان کے آٹھ بچے تھے ،ان کے تین بیٹوں شاہد محمد، آصف محمد اور طارق محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ رئیس محمد کے چار بھائیوں وزیر محمد،حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد اور بھتیجے شعیب محمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

رئیس محمد دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور لیگ اسپن بولنگ کرتے تھے، انہوں نے 1948ء سے 1963ء کے درمیان 30 فرسٹ کلاس میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 1344 رنز بنائے اور 33 وکٹیں لیں۔ رئیس محمد 1954ء میں بدقسمتی کی وجہ سے ٹیسٹ نہ کھیل سکے ، انہوں نے کیتھ ملر کی قیادت میں پاکستان آنے والی ایم سی سی کے خلاف کراچی جِم خانہ میں 129 رنز بنائے تھے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

1 min ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

12 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

24 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

30 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

33 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago