مولانا فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی خبروں پر پی ڈی ایم کا موقف بھی آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان  ڈیمو  کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے مولانا  فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی تردید کردی، واضح رہےکہ گزشتہ روز  مولانا فضل الرحمان اورجہانگیر ترین کی ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی جس میں ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات پرسوں شام لاہور میں نامعلوم مقام پر ہوئی جو کہ تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی .

 اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا   کہ مولانا فضل الرحمان ڈرائنگ روم اورآف شور سیاست پریقین نہیں رکھتے، عدم اعتماد تحریک کامیاب  بنانے کیلئے ملاقاتیں خفیہ نہیں بلکہ قوم کے سامنے ہوں گے .

حافظ حمد اللہ کا  کہنا تھاکہ پی ڈی ایم جلد مذاکراتی جرگہ تشکیل دے گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہوگی اور جرگہ مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرےگا .

اس سے  قبل جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی بھی مولانا  فضل الرحمان اور  جہانگیر ترین کی ملاقات کی خبر کی  تردید کرچکےہیں .

. .

متعلقہ خبریں