کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ و میزبان متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو اچھا کرکٹر لیکن "بہت برا سیاستدان" قرار دے دیا . متھیرا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کا پسندیدہ سیاستدان کون ہے؟ تو جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے بے نظیر بھٹو بہت پسند ہیں .
اس کے علاوہ پرویز مشرف کا وقت بھی اچھا لگتا تھا . مجھے وہ وقت بھی پسند تھا جب زرداری صدر تھے . متھیرا نے موجودہ وزیراعظم کے بارے میں کہا عمران خان عظیم کرکٹر لیکن" بہت برے سیاستدان" ہیں .
"دی کرنٹ" کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز میں آپ کا کوئی بیسٹ فرینڈ ہے تو انہوں نے کہا نہیں . پھر متھیرا نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں دوست بہت کم ہوتے ہیں . مجھے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا .
اداکارہ متھیرا نے ہدایت کارہ سنگیتا کے ساتھ کام کرنے کو ناخوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت دفعہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ یہاں بولتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے اور نکلتا کچھ ہے میں اس کے خلاف ہوں کہ لوگوں کا استحصال کیا جائے . متھیرا نے شادی کے لیے پیسے کو ضروری چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کبھی شادی کروں گی تو دیکھوں گی کہ جس شخص سے شادی کررہی ہوں وہ مالی طور پر مجھ سے زیادہ مستحکم ہو .
. .