انٹیلی جنس بیورو کی کرپشن بے نقاب کر نے پر ڈائریکٹر آئی بی کا اقرار الحسن پرتشدد ، جسم کے نازک حصے کو بجلی کے جھٹکے لگائے گئے

 

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کے انسپکٹر کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ڈائریکٹر آئی بی آپے سے باہر ہوگئے . اینکر پرسن اقرار الحسن اور ٹیم کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا .

اقرار الحسن نے آئی بی کے انسپکٹر کی کرپشن کی ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کی تھی جس پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ اور ان کی ٹیم نے اقرار الحسن پر حملہ کردیا .

آئی بی ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے اینکر پرسن اور ان کی ٹیم پر نہ صرف تشدد کیا بلکہ انہیں برہنہ کرکے نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے بھی لگائے گئے . آئی بی اہلکار اس تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے . تشدد کے باعث زخمی ہونے والے اقرار الحسن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے سر میں کئی ٹانکے لگائے گئے ہیں . وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ سمیت پانچ آئی بی افسران کو معطل کردیا گیا ہے . معطل اہلکاروں میں سٹینو ٹائپسٹ محبوب علی، انعام علی، سب انسپکٹر رجب علی اور ہیڈ کانسٹیبل محمد خاور شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں