یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کیا گیا . گھی کی قیمت میں 90 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جب کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 روپے، اور دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ کیا گیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 85 روپے مقرر کی گئی ہے، 170 روپے والے فی کلو گھی کی قیمت میں 90 روپے اضافے کے بعد گھی فی کلو اب 260 روپے دستیاب ہوگا . 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کے اضافے ساتھ اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 کی بجائے 950 میں ملے گا، جب کہ آٹے کا دس کلو کا تھیلا 400 روپے سے بڑھا کر 475 روپے فی کلو کر دیا گیا ہےواضح رہے کہ ملک میں کیلے 16 روپے مہنگے ہوکر 120 روپے فی درجن ، آلو 3 روپے مہنگے ہوکر 56 روپے کلو ، ٹماٹر کی قیمت 7روپے بڑھ کر 55 روپے فی کلو رہی ، کراچی میں دہی بھی سب سے مہنگا 200 روپے کلو تک پہنچ گیا ، مختلف شہروں میں دودھ کے دام 130 روپے فی لٹر رہے ، جب کہ زندہ برائلر چکن 242 سے 320 روپے کلو میں فروخت ہوا ، ملک کے مختلف شہروں میں چینی 85 سے 110 روپے کلو میں فروخت ہوئی ، لاہور میں چینی سب سے مہنگی 110 روپے میں جب کہ راولپنڈی میں 105 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، کراچی، کوئٹہ، پشاور میں چینی کا ریٹ 100 روپے فی کلو رہا ، اس کے علاوہ ٹیلی فون کال بھی ساڑھے 15 فیصد مہنگی ہوگئی جس کے چارجز ایک روپے 79 پیسے تک پہنچ گئے . سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے پاکستان مین سستی ہونے والی اشیاء میں لہسن 7 روپے کمی کے ساتھ 177 روپے فی کلو ہوگیا ، جب کہ دال چنا کی قیمت میں 4 روپے کمی ہوکر 148 روپے فی کلو اور دال ماش کی قیمت 4 روپے کم ہوکر 260 روپے کلو ہوچکی ہے ، اس کے علاوہ دال مونگ کی قیمت 5 روپے کم ہوکر 229 روپے کلو اور دال مسور کے نرخ 2 روپے 70 پیسے گر کر 154 روپے فی کلو رہے ، اس دوران ایل پی جی سلینڈر 17 روپے سستا ہو کر 1365 روپے کا ہوگیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا، آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ، گھی کی قیمت میں 70روپے اور چینی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری . یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 3 اشیائے خورد و نوش مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں چینی، گھی اور آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں .
متعلقہ خبریں