طالبان ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ چین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا بلکہ افغانستان کی بہترین ترقی میں اپنے کردار ادا کرے گا . دوسری جانب افغانستان کے صوبے قندھار سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین نذر محمد کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا . میڈیارپورٹس کے مطابق افغان کامیڈین کے وحشیانہ قتل پر دنیا ورطہ حیرت میں ہے جبکہ طالبان کی جانب سے اس قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی ہے . نذر محمد المعروف خاشا زوان کے خاندان کا کہنا تھا کہ اس قتل کے ذمہ دار طالبان ہیں . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعے کی رات کو نذر محمد کو نا معلوم افراد کی جانب سے ان کے گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا . رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں طالبان کو نذر محمد پر گاڑی میں بٹھا کر طمانچے مارے اور ڈرایا دھمکایا جا رہاہے . ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور صحافی اس واقعے کی مذمت کرنے لگے، ساتھ ہی کامیڈین کو خراج عقیدت پیش کیا جانے لگا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے . تفصیلات کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے اےایف پی کو انٹرویو میں طالبان کی جانب سے چین کو یہ یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ افغانستان دوسرے ممالک کیخلاف سازشوں کے لیے اڈوں کے طور پر استعمال نہیں ہونے دے گے .
متعلقہ خبریں