طالبان نے چین کو بڑی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے اےایف پی کو انٹرویو میں طالبان کی جانب سے چین کو یہ یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ افغانستان دوسرے ممالک کیخلاف سازشوں کے لیے اڈوں کے طور پر استعمال نہیں ہونے دے گے ۔ طالبان ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ چین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا بلکہ افغانستان کی بہترین ترقی میں اپنے کردار ادا کرے گا ۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے قندھار سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین نذر محمد کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان کامیڈین کے وحشیانہ قتل پر دنیا ورطہ حیرت میں ہے جبکہ طالبان کی جانب سے اس قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی ہے۔ نذر محمد المعروف خاشا زوان کے خاندان کا کہنا تھا کہ اس قتل کے ذمہ دار طالبان ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعے کی رات کو نذر محمد کو نا معلوم افراد کی جانب سے ان کے گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں طالبان کو نذر محمد پر گاڑی میں بٹھا کر طمانچے مارے اور ڈرایا دھمکایا جا رہاہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور صحافی اس واقعے کی مذمت کرنے لگے، ساتھ ہی کامیڈین کو خراج عقیدت پیش کیا جانے لگا۔

Recent Posts

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

1 min ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

15 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

28 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

33 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

39 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

45 mins ago