خاتون نے اپنی بہن کو جنم دے دیا، مگر کیسے؟میڈیکل سائنس کا انوکھا کارنامہ

لاہور(قدرت روزنامہ)برطانیہ میں اپنی ماں کی خوشی کی خاطر اپنے سوتیلے باپ کے بچے کی ماں بننے والی لڑکی نے اپنی حیران کن کہانی بالآخر دنیا کو سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 25سالہ لڑکی کا نام ہولی سمرز ہے جو تین بہن بھائیوں میں منجھلی اور اپنی ماں کے بہت قریب تھی۔

اس کی ماں نے اکیلے ان تینوں کی پرورش کی تھی کہ ان کا والد ان کے بچپن میں ہی انہیں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ ہولی کی ماں کی عمر اس وقت 36سال تھی جب اسے 33سالہ اینڈریو نامی شخص سے محبت ہوئی اور دونوں نے شادی کر لی۔ہولی کی والدہ اپنے نئے شوہر اینڈریو سے بے پناہ محبت کرتی تھی اور اس کے بچے کی ماں بننا چاہتی تھی لیکن 43سال کی عمر کو پہنچ کر بھی اس کی یہ خواہش پوری نہ ہوئی۔ایک بار اسقاط حمل ہونے کے بعد بھی وہ بچہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ وہاڑی پولیس نے 2 پیکٹ پاپ کورن، 1 پیکٹ بسکٹ، 1 پیکٹ مایونیز اور 1 ڈبہ خشک دودھ کی چوری کا مقدمہ درج کرلیاہولی کا کہنا تھا کہ ”میری ماں میرے سوتیلے باپ اینڈریو کے بچے کو جنم دینے کے لیے اس قدر بے تاب رہتی کہ راہ چلتے کوئی بچہ دیکھ کر اس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے۔ بالآخر میں نے اپنی ماں کی ادھوری خوشی پوری کرنے کا فیصلہ کیا اور نہ صرف خود کو سروگیسی (متبادل ماں)کے طور پر پیش کر دیا بلکہ اپنے بیضے بھی عطیہ کر دیئے۔ لیبارٹری میں میرے سوتیلے باپ اینڈریو کے سپرمز اور میرے بیضوں کے ملاپ سے ایمبریو تیار کیا گیا اور میرے پیٹ میں رکھا گیا۔ یوں میں نے اپنی ماں کی خوشی کے لیے اپنی ہی بہن کو جنم دیا۔ جب میں نے اپنے پیٹ سے اپنی بہن جو جنم دےکر اپنی ماں کی گود میں ڈالا تو ان کے چہرے پر وہ خوشی دیکھی کہ جو زندگی میں کبھی نہ دیکھی تھی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

8 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

11 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

26 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

42 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

50 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago