(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی اضافی سکیورٹی کےخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا .
اسلام آباد ہائیکورٹ میں منگل 15 فروری کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی اضافی سکیورٹی کےخلاف درخواست کے کیس کی سماعت ہوئی .
درخواست گزار ریاض حنیف راہی عدالت کے سامنے پیش اور کیس کو دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کی .
درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے متعلق ایسا ہی کیس جسسٹس محسن اختر کیانی نے سنا تھا،بہتر ہوگا کہ یہ کیس بھی اسی بنچ کے سامنے منتقل کیا جائے .
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ آپ کواپنی مرضی کا فورم نہیں مل سکتا، کون سا بنچ سنے گا یہ عدالت کا اختیار ہے آپ کا نہیں،آپ میرٹ پر اپنے دلائل شروع کریں .
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میرے اور کوئی دلائل نہیں ہیں،پھرجو بھی مناسب آرڈر جاری کردیں .
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا .