(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی اضافی سکیورٹی کےخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں منگل 15 فروری کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی اضافی سکیورٹی کےخلاف درخواست کے کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار ریاض حنیف راہی عدالت کے سامنے پیش اور کیس کو دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کی۔
درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے متعلق ایسا ہی کیس جسسٹس محسن اختر کیانی نے سنا تھا،بہتر ہوگا کہ یہ کیس بھی اسی بنچ کے سامنے منتقل کیا جائے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ آپ کواپنی مرضی کا فورم نہیں مل سکتا، کون سا بنچ سنے گا یہ عدالت کا اختیار ہے آپ کا نہیں،آپ میرٹ پر اپنے دلائل شروع کریں۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میرے اور کوئی دلائل نہیں ہیں،پھرجو بھی مناسب آرڈر جاری کردیں۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…
نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…
تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…