(قدرت روزنامہ)بالآخر انسٹاگرام میوزک پاکستانی صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا۔ اب پاکستانی انسٹاگرام صارفین اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مختلف ساؤنڈ کا اضافہ کر سکیں گے۔
اس سے پہلے پاکستانی صارفین نہ تو میوزک اپ لوڈ کر سکتے تھے نہ ہی دوسروں کی اسٹوریز پر اپ لوڈ ہوا میوزک سن سکتے تھے۔
پاکستانی صارفین جب بھی کسی اسٹوری کھولتے اور اس میں میوزک ہوتا تو ایک نوٹ لکھا آتا کہ ’انسٹاگرام میوزک آپ کے خطے میں دستیاب نہیں ہے۔
میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے پاس چوں کہ اس خطے کے لیے میوزک لائسنس نہیں تھا اس لیے پاکستان میں اس کا یہ فیچر دستیاب نہیں تھا۔
اب پاکستانی صارفین اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں دنیا کا کوئی بھی ساؤنڈ ٹریک اور گانوں کا اضافہ کر سکیں گے۔
انسٹاگرام ایپ کھولنے کے بعد جب آپ ’ایڈ اے اسٹوری‘ کے آپشن پر کلک کریں گے تو آپ کو ایک ’اسٹِکر‘ دِکھے گا۔ جب آپ اس کو کلک کریں گے تو آپ میوزک کا نشان دیکھیں گے۔
سرچ بار کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پسندیدہ گانا ڈھونڈیں اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپ لوڈ کردیں۔
یہ فیچر پہلے 2018 میں متعدد ممالک میں جاری کیا گیا تھا۔
انسٹاگرام نے اپنے آفیشل بلاگ پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ اپنی اسٹوری میں ساؤنڈ ٹریک کا اضافہ کر سکتے ہیں جو کسی لمحے کے مطابق ہو اور جو ان احساسات کا اظہار کرے جو آپ محسوس کر رہے ہوں۔
بلاگ میں مزید کہا گیا کہ اب انسٹاگرام اسٹوریز روزانہ 40 کروڑ صارفین استعمال کریں گے، اور کمپنی اپنی کمیونیٹی کو اپنے دوست اور فالوورز کو قریب محسوس کرنے کے لیے نئی راہیں دینے کے لیے پُرجوش ہے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…