بھارتی اداکارہ شاہد آفریدی کی ”نرس“ بننے کی خواہشمند

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ ماہیکا شرمانے پاکستانی آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی ”نرس” بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ ماہیکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی وہ پہلے شخص تھے جنہیں وہ پسند کرتی تھیں۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران کہا مجھے شاہد آفریدی کے انجری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہنے کے فیصلے نے بہت زیادہ افسردہ کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ان کی ”نرس” بننا چاہتی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ مجھے شاہد آفریدی کی نرس بننے کا موقع ملے،

یہ ویلنٹائن ڈے ہے اور میرا پہلا پیار تکلیف میں ہے، یہ چیز مجھے اداس کررہی ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے دو روز قبل کمر میں درد کی وجہ سے پی ایس ایل 7 درمیان میں ہی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ وہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔انہوں نے پی ایس ایل 7 چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا میری پوری کوشش تھی کہ پی ایس ایل کو اچھے انداز میں ختم کروں لیکن میری کمر کے نچلے حصے کی انجری 15 سال پرانی ہے اور میں اسی انجری کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں مگر اب یہ اس حد بڑھ گئی ہے کہ گھٹنوں سے پاؤں کی انگلیوں تک بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔اگر بات کریں بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما کی تو وہ بھارتی ٹی وی کے شو ”ایف آئی آر” اور ”رامائن” میں کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ”چلو دلی” اور ”مردانی” سمیت کئی فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مقابلہ حسن جیت کر مس ٹین نارتھ ایسٹ بھی رہ چکی ہیں۔

Recent Posts

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

2 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

7 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

9 mins ago

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

20 mins ago

جویریہ عباسی کی شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی اور نکاح کب ہوا؟ اداکارہ نے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی جنہوں نے حال ہی میں…

28 mins ago

اسپیکر کا خط؛ نئی پارٹی پوزیشن میں قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر کے الیکشن کمیشن کو خط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے…

37 mins ago