امارات واپس جانے کیلئے کوشاں محنت کش پاکستانیوں کیلئے مایوس کن خبر

دبئی (قدرت روزنامہ) امارات واپس جانے کیلئے کوشاں محنت کش پاکستانیوں کیلئے مایوس کن خبر، ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان سے متحدہ عرب امارات کیلئے مسافر پروازوں پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پروازوں کی منسوخی میں 7 اگست تک توسیع کر دی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 14 دنوں میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش یا سری لنکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو کسی بھی دوسرے راستے سے یو اے ای میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق کورونا کی ڈیلٹا قسم سامنے آنے کے بعد یہ پاکستان اور بھارت سے پروازوں پر سفری پابندی کی تازہ ترین توسیع ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے ممبران، جو کورونا کے پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہیں وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اتحاد ائیرلائن نے بھی پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک سے پروازوں پر پابندی میں توسیع کی تھی۔ متحدہ عرب امارات نے کورونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کی وجہ سے اپریل کے ماہ میں پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک سے براہ راست پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کی تھی، جس کی وجہ سے پاکستان چھٹی پر آئے محنت کش پاکستانیوں کی بڑی تعداد امارات واپس جانے سے قاصر ہیں۔
موجودہ صورتحال کی وجہ سے ان محنت کشوں کو خدشہ ہے کہ جلد واپس نہ جانے کی صورت میں کہیں ان سے ان کی نوکریاں نہ چھن جائیں۔

Recent Posts

روہت شرما نے بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بابر…

5 mins ago

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما جنید اکبر بھی مستعفی، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے پارٹی کی جانب سے…

9 mins ago

آریانا گرانڈے کی آواز میں تبدیلی کا کلپ وائرل، تنقید کے بعد گلوکارہ نے عجیب منطق پیش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی مشہور گلوکارہ آریانا گرانڈے نے اپنی آواز کو تبدیل کرنے…

17 mins ago

صفر ووٹ لینے والے کینیڈین امیدوار نے اپنے حق میں ٹھپہ کیوں نہیں لگایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک کینیڈین شخص ملک کی تاریخ کا پہلا امیدوار بن گیا جس…

28 mins ago

آزاد کشمیر اسمبلی نے فنانس بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے فنانس بل 2024 کی کثرت رائے…

35 mins ago

الیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی بل منظور، کیا اب ریٹائرڈ جج بھی ٹربیونلز میں تعینات ہو سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی بل 2024 کثرت رائے…

45 mins ago