بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کا کہنا ہےکہ بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جوٹیکس نہیں دیتے۔

اسلام آباد میں ملک کے پہلے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم ’ راست‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آرمیں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں، دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاناہوگا، راست ایپ سےعام آدمی موبائل کے ذریعے ٹرانزیکشن کرے گا، راست ایپ سےعام آدمی کیلئےآسانی ہوگی۔

وزیراعظم نے کہاکہ عام آدمی بینکوں میں جانےسےڈرتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بہت بڑی آبادی کا لائف اسٹائل اچھا لیکن ٹیکس صفر ہے، بہت سے گھروں میں گاڑیاں کھڑی ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے۔

انہوں نے کہاکہ 22 کروڑمیں سےصرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتےہیں، ہمارے پاس لوگوں کا ڈیٹا بڑی تیزی سےآرہاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کورقم بجھو ا نے میں مشکلات پیش آتی ہیں،دنیا میں سب سےکم سیونگ ریٹ پاکستان میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے بعد دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی، ورلڈ بینک رپورٹ کےمطابق پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی، رپورٹ کےمطابق کے پی میں سب سے تیزی سےغربت کم ہوئی، خیبر پختونخوا میں غربت کم کرنےکی وجہ سےدوبارہ ووٹ ملے۔

  1. وزیراعظم نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے سب سے زیادہ کے پی متاثرہوا، ڈیجیٹل پاکستان 22 کروڑ لوگوں کواثاثہ بنانے کا سفرہے، 22 کروڑعوام معیشت کیلئےبہت بڑی طاقت ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 min ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

5 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

28 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

33 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

35 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

38 mins ago