ایک چارج میں 72 گھنٹے تک چلنے والا نوکیا کا بہترین فون متعارف فون

(قدرت روزنامہ)اینڈروئیڈ سے قبل دنیا بھر میں موبائل کی صنعت پر راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے مارکیٹ میں اپنی جگہ دوبارہ بنانی شروع کردی ہے۔

نوکیا کی جانب سے کچھ عرصے قبل جی 20 ماڈل متعارف کرایا گیا تھا، اسی سیریز کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کمپنی نے بڑی اسکرین، زبردست کیمرے اور بہترین بیٹری بیک اپ کا حامل فون متعارف کرادیا ہے۔

نوکیا جی 21 کے نام سے متعارف کرائے گئے اس فون کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹری ایک بار مکمل چارج ہونے کے بعد تین دن تک چلتی ہے۔

بیٹری بیک اپ کے لیے نوکیا نے جی 21 میں HMD فیچر پیش کیا ہے جو اس کی 5050 ایم اے ایچ گنجائش کی حامل بیٹری کی چارجنگ رفتار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بیٹری سیونگ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اور بیٹری سیونگ کے ہر لیول پر اس کی کارکردگی مزید بڑھ جاتی ہے۔

نوکیا جی 21 میں کی دوسری بڑی اپ گریڈ اس کے ڈسپلے میں کی گئی ہے۔ نوکیا کی جی سیریز میں پہلی بار 6.5 انچ کی اسکرین میں 90 ہرٹز کا ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

جس کے ذریعے نیٹ فلکس پر ایچ ڈی معیار کی فلموں کو جی 21 پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس میں ڈسپلے کے لیے ایڈاپٹو موڈ کو فعال کرکےریفریش ریٹ کو 60 ہرٹز پر لے جاسکتے ہیں جس سے بیٹری کی بچت بھی ہوگی۔

نوکیا نے اس نئے ماڈل میں کیمرے میں بھی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ جی 21 میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مرکزی کیمرا 50 میگا پکسلز کا ہے، جو کہ سپر ریزولیشن فیچر کے ساتھ ہے جس کی مدد سے تصاویر کو اس کی تما م تر جزئیات کے ساتھ عکس بند کیا جاسکتاہے۔

سیکنڈری کیمرا 5 میگا پکسلز کا الٹر وائیڈ اور دو میگا پکسلز کا میکرو لینس کیمرا دیا گیا ہے۔

نوکیا جی 21 میں Unisoc T606 کا طاقت ور چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ 12 این ایم کی چپ میں دو کارٹیکس A75 کورز اور 6 A55 کورز دیے گئے ہیں۔ جو کہ ماضی میں دیے گئے ھیلیو جی 35 سے تھوڑا بہتر ہے کیوں کہ جی 35 میں A53 کے صرف 8 کورز دیے گئے ہیں۔

نوکیا نے اپنی جی سیریز میں فائیو جی ٹیکنالوجی دی ہے، لیکن نئے ماڈل کو 4 جی تک محدود رکھا گیا ہے۔

نوکیا جی 21 کو دو ویریئنٹ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی روم اور 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لیے الگ سے دی گئی سلاٹ کی مدد سے اسٹوریج کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

Nokia G21 unveiled with 90Hz LCD, 50MP camera and three day battery life

نوکیا جی 21 میں اب تک کا سب سے نیا آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 12 دیا گیا ہے جسے اینڈروئیڈ 13 اور 14 تک اپ گریڈ کیا جاسکے گا۔ جب کہ تین سال تک سیکیوریٹی پیچ اپ ڈیٹ ہوسکیں گے۔

اس فون کو خریدنے والے صارفین کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ اس میں آڈیو اسٹریمنگ ایپ اسپاٹے فائی اور ایکسپریس وی پی این پہلے سے ہی انسٹال ہیں اور صارفین 30 تک دن اسے مفت استعمال کرسکیں گے۔

سیکیورٹی کے لیے اس میں سائیڈ پر فنگر پرنٹ سینسر اور فیس ان لاک کا جدید فیچر دیا گیا ہے۔ جو استعمال کنندہ کو فیس ماسک کے ساتھ بھی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

gsmarena_002.jpg (1200×82)

نوکیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ماڈل جلد ہی نارڈک بلیو، اور ڈسک رنگ میں 170 یورو( تقریبا 34 ہزار پاکستانی) کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago