عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے .

اداکارہ کی جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں .

شئیر کی گئی تصاویر میں عائزہ خان لال لباس میں بے حد حسین لگ رہی ہیں .

اداکارہ کی ان تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں .

اس سے قبل عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی .

شئیرکی گئی تصویر میں اداکارہ کو کار میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا تھا .

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عائزہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی .

ویڈیو میں عائزہ خان اپنے مداحوں کو اپنی حسین جِلد کا راز بتا رہی تھیں .

اداکارہ نے کہا کہ میری اچھی جِلد کا راز یہ ہے کہ میں بہت کم میک اپ کرتی ہوں ،شوٹس کے علاوہ میک اپ نہیں کرتی اسی لئے میری جِلد اچھی ہے .

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب کوئی میری بات پر یقین کرے یا نہ کرے وہ الگ بات ہے .

واضح رہے کہ حال ہی میں عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوئی ہے .

عائزہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 11 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

. .

متعلقہ خبریں