عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں عائزہ خان لال لباس میں بے حد حسین لگ رہی ہیں۔

اداکارہ کی ان تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

شئیرکی گئی تصویر میں اداکارہ کو کار میں بیٹھے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عائزہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں عائزہ خان اپنے مداحوں کو اپنی حسین جِلد کا راز بتا رہی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری اچھی جِلد کا راز یہ ہے کہ میں بہت کم میک اپ کرتی ہوں ،شوٹس کے علاوہ میک اپ نہیں کرتی اسی لئے میری جِلد اچھی ہے۔

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب کوئی میری بات پر یقین کرے یا نہ کرے وہ الگ بات ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوئی ہے۔

عائزہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 11 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago