انصاف کی تلاش، پروین رند ننگے پاؤں سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئیں

(قدرت روزنامہ)پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں مبینہ طور پر ہراسانی اور تشدد کا شکار ہونے والی ہاؤس آفیسر پروین رند اپنے چچا کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں پروین رند پر مبینہ تشدد کے معاملے پرچیف جسٹس نے پولیس افسران کو آج طلب کر رکھا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر، رجسٹرار پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار وومن بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے پروین رند پر مبینہ تشدد کی خبروں پر نوٹس لیا تھا۔

پروین رند کے چچا نے بتایا کہ جب تک انصاف نہیں ملے گا پروین رند کا کہنا ہے، ننگے پاؤں رہوں گی۔ یہ جنسی ہراسانی کا کیس ہے، انصاف دلوایا جائیں۔ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے واقعات ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاؤس آفیسر پروین رند کو تین آفیشنلز نے تشدد کا نشانہ بنایا

سندھ ہائی کورٹ کے باہر پروین رند نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صبح نو بجے تین عورتیں میرے کمرے میں داخل ہوئیں اور تشدد کیا۔ باہر نکلنے کی کوشش کی تو باہر مارا پیٹا۔ مجھے کسی نے نہیں چھڑایا اور نہ کسی نے بچایا۔

پروین رند نے کہا کیا میں سندھ کی بیٹی نہیں ہوں؟ میرے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا، رو رو کر سب سے فریاد کی۔ ہم سے رشوت لی جاتی ہے۔ والدین کی دی ہوئی پاکٹ منی بھی چھین لی جاتی ہے۔

Recent Posts

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

4 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

27 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

31 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

34 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

37 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

41 mins ago