لاہور(قدرت روزنامہ) پی ایس ایل 7 کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے .
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے اکیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے سابق کپتان و اسپن بولرعماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے .
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 میں آج پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا
میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللَّه گرباز کو آؤٹ کرکے نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں .
باؤلر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے .
واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اکیسواں میچ کھیلا گیا تھا جس میں کراچی کنگز اپنی جیتی ہوئی بازی ہار گیا تھا .
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 میں آج سو فیصد تماشائی میچ دیکھیں گے
اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو صرف 1 رنز سے شکست دی تھی .
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 191 رنز اسکور کیے تھے بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز 8 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بناسکی تھی .
کراچی کنگز کو آخری گیند پر جیت کے لیے صرف ایک رن درکار تھا لیکن بدقسمتی سے کرس جورڈن رن آؤٹ ہوگئے تھے .