جے یو آئی کا 18 فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے حجاب ریلی اور جلسے کا اعلان

(قدرت روزنامہ)غفورحیدری کا کہنا ہےکہ ملک بھرمیں مودی کےاقدامات کیخلاف احتجاج ہوگا۔

جی یو آئی ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ریڈزون میں روزانہ جلسےہورہےہیں، جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت لینگے۔

انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان میں ریلیاں نکالیں گے،18 فروری کوپارلیمنٹ ہاؤس کےسامنےجلسہ ہوگا۔

رہنماء جی یو آئی ف نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے 18 فروری کو یوم حجاب کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، یوم حجاب کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنی ہیں، با حجاب خواتین احتجاج میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہاکہ 18 فروری کو 3 بجے پارلیمنٹ کے سامنے ریلی اور جلسہ ہوگا،ملک بھر میں مودی اور بھارت کے اقدامات کے خلاف احتجاج ہوگا۔

انہوں نے تمام علماء سے اپیل ہے کہ خطبات جمعہ میں حجاب کی اہمیت پر روشنی ڈالیں،بھارت میں جو مسلم خواتین کے ساتھ ظلم کیا گیا اس سے ہندستان کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوا ہے،جب سے مودی آیا ہے مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے۔

جی یو آئی ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ کشمیر کے مسلمان ہوں یا ہندوستان کے مسلمان ہوں سب پر ظلم ہو رہا ہے،حیرت ہے نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ مودی سمجھتا ہے کہ برصغیر ہندوؤں نے آزاد کرایا ہے،تاریخ بتاتی ہے کہ تمام جدوجہد مسلمانوں نے کی ہے،انگریزوں کا مقابلہ مسلمانوں کے بڑے علماء نے کیا

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بہت سے مسلمان پاکستان کے نام پر مار کھا رہے ہیں،ان کو کہا جاتا ہے کہ تمہاری ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے، پوری دنیا کے مسلمانوں کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

رہنماء جی یو آئی ف نے کہاکہ بھارتی حکمران اپنی قبر کھود رہے ہیں، ایک بچی نے مردوں کو شرم سار کیا،اس بچی نے نعرہ تکبیر کا نعرہ بلند کیا، بہت سی بچیاں ہندؤوں کے جبر و ظلم کا نشانہ بنی ہیں،وہاں کے حکمرانوں کوبالکل شرم نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی ریاست کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے،جمعہ کو خواتین کا ایک بھرپور مظاہرہ ہوگا،اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں احتجاج ہوگا۔

Recent Posts

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

1 min ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

9 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

15 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

27 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

50 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 hour ago