کتنے الیکٹبلز اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں،عمران خان کیخلاف عدم اعتماد میں ساتھ دینے کے لیے ان کی شرائط کیا ہیں؟؟؟ معروف صحافی انصار عباسی کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اپوزیشن کا فیصلہ بے وجہ نہیں ہے کیونکہ اہم اپوزیشن رہنمائوں کو بڑی امیدیں ہیں کہ معاملات ’’منصوبے‘‘ کے مطابق ہی طے پائیں گے، یہ اس منصوبے کو خفیہ رکھا جارہا ہے اور صرف چند لوگوں کو ہی اس کا علم ہے۔

ایک باخبر ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ توقع ہے کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے 20؍ سے 30؍ الیکٹیبلز اپوزیشن کا ساتھ دیں گے جبکہ حکومتی اتحادیوں بشمول ق لیگ اور ایم کیو ایم کے ساتھ جاری رابطے منصوبے کا حصہ ہیں۔ذریعے نے کہا کہ آئندہ دنوں میں اپوزیشن کی کوئی اہم شخصیت اگر جہانگیر ترین سے ملاقات کرے تو اس پر حیران نہیں ہونا چاہئے۔ بظاہر اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطوں کا کوئی ثمر نہیں ملا لیکن ذریعے کا اصرار ہے کہ اپوزیشن کے پُرامید رہنما، جن میں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری شامل ہیں، سمجھتے ہیں کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم ضرورت پڑنے پر اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔ذریعے نے کہا کہ اپوزیشن میں ’’پر امید شخصیات‘‘ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف آئندہ چند ہفتوں میں عدم اعتماد کی تحریک آجائے گی۔اس نمائندے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے والا ذریعہ اُن افراد میں شامل ہے جنہیں ’’منصوبے‘‘ کا علم ہے لیکن انہیں یقین نہیں کہ اہم اپوزیشن رہنمائوں کو دی جانے والی امیدوں میں دم ہے یا نہیں، اور یہ بھی کہ کہیں یہ امیدیں کسی بڑے کھیل کا حصہ تو نہیں۔ذریعے کے مطابق، چند اپوزیشن رہنمائوں کو اس قدر یقین ہے کہ حالات اُن کی امیدوں کے مطابق سامنے آئیں گے، حتیٰ کہ اُن میں سے ایک نے عمران خان کے متبادل کا نام بھی پیش کردیا۔ پر امید شخصیات ق لیگ اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والی اپنی حالیہ بات چیت سے مایوس ہیں اور نہ ہی ان کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

ان کی امید انہیں یقین دلاتی ہے کہ پی ٹی آئی کے اتحادی درست وقت پر اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔ ایک مرتبہ پھر صورتحال بڑی مشکل نظر آتی ہے لیکن پر امید شخصیات کو توقع ہے کہ پی ٹی آئی کے الیکٹیبلز اُن کا ساتھ دیں گے اور وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک رواں ماہ کے آخر تک پیش کر دی جائے گی۔حال ہی میں آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان زیادہ سرگرم ہوگئے اور ایک دوسرے کے ساتھ اور ساتھ ہی پی ٹی آئی کے اتحادیوں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ جس بات نے سب کو حیران کیا وہ پی ڈی ایم کا وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ تھی وہ بھی اُس وقت جب اپوزیشن کے پاس ارکان کی مطلوبہ تعداد نہیں تھی۔کہا جاتا ہے کہ آئندہ چند ہفتے بہت اہم ہیں۔ صورتحال منصوبے کے مطابق تبدیل نہ ہوئی تو امکان ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے عمران خان کو نکال باہر کرنے کا اپوزیشن کا جوش و جذبہ مارچ کی آمد کے ساتھ ماند پڑ سکتا ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے 30؍ الیکٹیبلز اپوزیشن کی امیدوں پر پوُرا اترے تو یہ لوگ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

بارکھان میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور نظر آتش کردیا

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان میں ایک اور موبائل ٹاور نظر آتش کردیالیویز کے مطابق بارکھان میں ایک…

4 mins ago

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

13 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

21 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

28 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

39 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

1 hour ago