سیاسی جوڑ توڑ شروع!!!! کئی رہنماؤں کی وفاداریاں تبدیل ہوگئیں، متعدد (ن)لیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) سیاسی جوڑ توڑ، کئی رہنماؤں کی وفاداریاں تبدیل ہو گئیں . 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں اس وقت سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے .

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی . پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں مقبول احمد نے میاں جاوید لطیف کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر

دیا ہے . گذشتہ روز سٹی نائب صدر میاں ہارون، چوہدری طیب راشد سندھو نے نواز لیگ میں شمولیت اختیار کی . نواز لیگ کے رہنما چوہدری شہباز احمد چھینہ کے مطابق رواں ہفتے میں پی ٹی آئی کے مزید اہم رہنما اور عہدیدار نوازشریف کی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے . جب کہ پی ٹی آئی کے ضلع نائب صدر میاں تیمور خالد کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز لیگ کے کئی اہم کارکن پی ٹی آئی میں شمولیت کا جلد اعلان کریں گے . جب کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر چوہدری محمد جاوید بھٹی نے بھی رواں ہفتے مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی نوید سنا رہے ہیں . یہاں واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکمراں جماعت پاکستان تحریک اںصاف کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی تھی . تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی . پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹریٹ اطلاعات احمد جواد نے ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی . اس موقع پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکا کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے .

. .

متعلقہ خبریں