سیاسی جوڑ توڑ شروع!!!! کئی رہنماؤں کی وفاداریاں تبدیل ہوگئیں، متعدد (ن)لیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) سیاسی جوڑ توڑ، کئی رہنماؤں کی وفاداریاں تبدیل ہو گئیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں اس وقت سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے۔پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی۔پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں مقبول احمد نے میاں جاوید لطیف کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر

دیا ہے۔گذشتہ روز سٹی نائب صدر میاں ہارون، چوہدری طیب راشد سندھو نے نواز لیگ میں شمولیت اختیار کی۔نواز لیگ کے رہنما چوہدری شہباز احمد چھینہ کے مطابق رواں ہفتے میں پی ٹی آئی کے مزید اہم رہنما اور عہدیدار نوازشریف کی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے۔جب کہ پی ٹی آئی کے ضلع نائب صدر میاں تیمور خالد کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز لیگ کے کئی اہم کارکن پی ٹی آئی میں شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔جب کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر چوہدری محمد جاوید بھٹی نے بھی رواں ہفتے مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی نوید سنا رہے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکمراں جماعت پاکستان تحریک اںصاف کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹریٹ اطلاعات احمد جواد نے ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکا کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago