فضل الرحمان کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کی تیاریاں!آصف زرداری اپنی اور شہباز شریف کونسی گیم کھیل رہے ہیں؟ سینئر صحافی نے ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق صدر آصف رزداری مل کر مولانا فضل الرحمان کی سیاست دفن کرنا چاہتے ہیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے پاس تبدیلی لانے والا، پارلیمنٹ کے اندر عدم

اعتماد لانے والا ووٹ بینک نہیں ہے،ابھی تک ان کے صرف دعوے ہی تھے۔آصف زرداری اپنی اور شہباز شریف اپنی گیم کھیل رہے تھے۔مولانا فضل الرحمان واحد شخصیت تھے جو دونوں کی گیم کا ٹارگٹ بنے ہوئے تھے کہ ان کی سیاست کو کیسے دفن کرنا ہے۔یہ پانچ سال چوہدری برادران ہر صورت عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی چوہدری شجاعت سے شہباز شریف کی ملاقات پر ردِعمل دیا۔انہوں نے کہا میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چوہدری شجاعت کی صحت یاد آئی، چوہدری فیملی پر پورا اعتماد ہے، مونس الہیٰ کام کو جہاد سمجھ کر رہے ہیں ، انہیں خراج تحسشن پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گھبرائے ہوئے لوگ کل بیس بیس سال پرانی فوتگی کی دعا کے لیے جا رہے ہیں۔جو لوگ گھبرائے ہوئے ہیں انہیں چوہدری شجاعت کی صحت یاد آ گئی ہے،ہمارا چوہدری برادران اور ق لیگ پر مکمل اعتماد ہے۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ، سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے ۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو گھر آئے ان کا خیرمقد م کرنا اور ملنا ہمارا کام ہے کیوں کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں ، اس لیے وزیراعظم ایک بارپھرپی ٹی آئی والوں کو کہیں گھبرانا نہیں ۔ چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے اور کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ایک بار پھر وزیراعظم کے پاس لے کر جائیں گے کیوں کہ پاکستان کےلیے ڈیمز بنانا ضروری ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago