ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں اب غیرملکیوں کو کفیل کے بغیر اقامہ ملے گا ، یو اے ای حکومت کی جانب سے 5 زمروں میں آنے والے غیرملکیوں کو اماراتی کفیل کے بغیر ملک میں طویل المدت قیام کے لیے 10 اور 5 سالہ اقامہ بغیر کفیل کے دیا جائے گا۔ اُردو نیوز نے الامارات الیوم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اقامہ ایک ، دو ، تین ، پانچ اور دس برس کا بھی دیا جاسکتا ہے تاہم یہ اقامے مقررہ شرائط پوری کرنے والوں کو دیے جائیں گے ، امارات میں مقیم غیرملکیوں کو 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزا دیا جائے گا جب کہ گولڈن اقامہ پروگرام بھی متعارف کرایا جائے گا ، اقامے کی میعاد ، ویزے اور کفیل کی نوعیت کے حوالے سے مختلف ہوگی اور اس کے لیےغیرملکی کو کفیل کی خدمات کی ضرورت نہیں ہوگی۔
رپورٹ اماراتی حکومت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اقامے کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلیوں کے تحت 5 اور 10 سالہ اقامہ مخصوص شرائط کے ساتھ مقررہ زمروں کے افراد کو دیا جائے گا ، جس کے لیے امارات میں پانچ سالہ یا دس سالہ طویل المیعاد اقامہ قانون نافذ ہوچکا ہے جب کہ مذکورہ اقاموں کی تجدید مطلوبہ شرائط پوری ہونے پر مقررہ نظام سے کی جائے گی۔
معلوم ہوا ہے کہ 5 سالہ یا 10 سالہ اقامے سرمایہ کاروں ، نئے قسم کا کاروبار کرنے والوں اور منفرد صلاحیت کے حامل افراد کو دیے جائیں گے ، یہ اقامہ امارات میں پہلے سے مقیم غیرملکیوں کو بھی دیا جارہا ہے جب کہ امارات سے باہر رہنے والے غیرملکیوں کے لیے بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔ غیرملکیوں کے اہل خانہ اماراتی کفیل کی خدمات حاصل کیے بغیر طویل المیعاد اقامے سے فائدہ اٹھا کر یو اے ای میں ملازمت اور تعلیم کے ساتھ رہائش کی سہولت بھی حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ وہ ملک میں کسی اماراتی کو اپنے کاروبار میں شریک کیے بغیر مکمل ملکیت والے کاروبار کرنے کے بھی اہل ہوں گے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…