آئندہ الیکشن میں سندھ حکومت تحریک انصاف بنائے گی، فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں سندھ حکومت تحریک انصاف بنائے گی، سندھ سے قومی اسمبلی کی بڑی تعداد میں نشستیں بھی نکالیں گے، جلد سندھ کے بڑے بڑے سیاستدان پی ٹی آئی کا رخ کریں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواج بن گیا ہے کہ الیکشن جیتیں تو ٹھیک اور ہار گئے تو دھاندلی ہوئی، پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں فیصلے ہوں گے، اپوزیشن اورہمارا یہ رول ہے کہ ہم یہ طے کرلیں کہ ہم نے الیکشن کیسے کرانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اللہ صحت دے، شہبازشریف کا گروپ خاموش نہیں بہت ایکٹو ہے، شہبازشریف کا گروپ اسلام آباد کی راہداریوں میں ہر جگہ ملے گا، وہ اپنا کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے گھبرا گئے ہیں، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا سندھ میں حکومت بنانے کی منصوبہ بندی ہے، سندھ سے قومی اسمبلی کی نشستیں نکالیں گے، ابھی ارباب غلام رحیم تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں ابھی سندھ سے مزید بڑے لوگ آئیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا ہر الیکشن چوری ہوا ہے، اب الیکشن محفوظ نہیں رہے، ریاست نے فیصلہ کرلیا ہےکہ الیکشن کا فیصلہ ہم کریں گے عوام نہیں، آزاد کشمیر ہمیشہ وفاقی حکومت کے ساتھ جاتا ہے یہ بات درست ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیری عوام نے 5 لاکھ سے زیادہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے ہیں، کشمیر میں تحریک انصاف کو 6 لاکھ ووٹ پڑے ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں فتح بہت عارضی ہے، ہمارے ہر جلسے میں کشمیر پر ہی بات ہوئی ہے۔

Recent Posts

اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو پر دانیہ کے شوہر حکیم شہزاد کی وضاحت آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابق اہلیہ اور معروف ٹک ٹاکر دانیہ…

11 mins ago

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے…

16 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ تفصیلات…

17 mins ago

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ندیم شہزاد کو…

28 mins ago

تحریک انصاف والوں کو ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے:طلال چوہدری

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے رہنماسینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی بھول ہے…

37 mins ago

ہم نے احتجاج بند کردیا تو یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈال دینگے،علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

49 mins ago