اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے غیرملکی کمپنیوں کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وژن کی تکمیل میں وزیرریلوے اور دیگر ریلوے حکام آڑے آگئے ، گزشتہ سال ٹینڈر جیتنے والی قطری کمپنی ’ الزاہد‘ کے کام میں نہ صرف روڑے اٹکائے گئے بلکہ وفاقی وزیر کے مبینہ فرنٹ مین کولاہور ڈرائی پورٹ کا ٹھیکہ دینے کی بھی ناکام کوشش کی گئی۔ نو ماہ سے کراچی سے ازاخیل ڈرائی پورٹ تک سروس شروع نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو بھاری خسارہ برداشت کرنا پڑا، صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پہلی کمپنی سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصولی کے باوجود نیا ٹینڈر تیار کرلیا گیا جس کے خلاف ٹینڈر رکھنے والی کمپنی نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپرا رولز کے مطابق بڈنگ پراسیس کے ذریعے قطر میں موجود کمپنی الزاہد نے 2020ء میں ازاخیل ڈرائی پورٹ پر کرین ہینڈلنگ کا ٹینڈر جیتا تھا اورمذکورہ کمپنی ایک کروڑ دس لاکھ روپے باہمی شراکت داری کے اصول پر جمع کراچکی ہے ۔ روزانہ کی کمائی میں سے 70 فیصد ریلوے اور 30 فیصد کمپنی نے لینا تھے، یہ مختلف کمپنیوں کی طرف سے آفر ہونیوالی سب سے زیادہ رقم تھی۔
وزیر ریلوے نے چیف ٹریفک آفیسر ریلوے پر دباﺅ ڈالا کہ الزاہد کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کریں لیکن انہوں نے ’حکم ‘کی تعمیل سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلوے کا نظام مربوط اور فعال بنانے کے نام پر ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں اختیارات متعلقہ ڈویژنل سپریٹنڈنٹ کو سونپ دیے گئے۔ پھروزیرریلوے کے مبینہ فرنٹ مین عرفان اللہ اینڈ کمپنی کو لاہور میں ریلوے کنٹینرز کا ٹھیکہ دیدیا گیا۔ لاہور ڈرائی پورٹ کے ٹھیکے کےلیئے وفاقی وزیر کی طرف سے ایک لیٹر لکھے جانے کے بعد چیئرمین نے اس معاملے میں مداخلت کی کہ کنٹریکٹ کسی ایک فرد کو دینے کی بجائے ریلوے بولی کے لیے اس کا اشتہار کیوں جاری نہیں کرتی ؟ لاہور میں کنٹینرز کے ٹھیکے کے معاملے میں وفاقی وزیر کی اپنے مبینہ فرنٹ مین کیلئے فیور کی خبریں میڈیا میں آئیں تو ریلوے حکام نے عرفان اللہ کا لاہور ایوارڈ منسوخ کردیا اور اب وفاقی وزیر نے ازاخیل ڈرائی پورٹ کا ٹھیکہ اپنے آدمی کو دینے کی کوششیں شروع کر دیں۔
الزاہد ہیوی ایکوئپمنٹ کمپنی کوگزشتہ سال تین سال کا کنٹریکٹ دیئے جانے کے باوجود اب وزیرریلوے کی ذاتی ہدایات پراب ایک نیا ٹینڈر تیارکرلیا گیا ہے جس کے خلاف الزاہد کمپنی نے سول عدالت سے حکم امتناع بھی حاصل کرلیا۔ رولز کے مطابق ریلوے حکام پہلے سے موجود ٹینڈر کے تین سال مکمل ہونے کے بعد ہی نیا ٹینڈر آفر کرسکتے ہیں۔ الزاہد کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ نو ماہ سے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ہمارے خلاف کوئی انکوائری یا شکایت نہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لیبر کے ٹینڈر کو ابھی ایک سال ہوا ہے اور رولز کے مطابق تین سال تک نیا ٹینڈر آفر نہیں کیا جاسکتا لیکن اس حوالے سے بھی نیا ٹینڈر جاری کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…