اسٹے آرڈرز کی وجہ سے ایف بی آر3ہزار ارب کی وصولیاں نہیں کرپا رہا، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتوں میں اسٹے آرڈرز کے باعث ایف بی آر3 ہزار ارب وصول نہیں کرپا رہا،اسٹے آرڈرز کی وجہ سے انتظامی بحران پیدا ہوچکا ہے،فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اور عدلیہ مل کر پالیسی ایشوز پررابطے کیلئے فورم بنائیں، امید ہے چیف جسٹس معاملے پر سنجیدہ نقطہ نظر سامنے لائیں گے۔
انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عدلیہ کے ساتھ پالیسی ایشو میں بڑا مسئلہ یہ چل رہا ہے ،انتظامی خلاء پیدا ہوگیا ہے، ایف بی آر کے ساڑھے 9سو اسٹے آرڈرز ہیں، تین ٹریلین روپے کے ہیں، تین ہزار ارب روپیہ ہے، جو ایف بی آر عدالتوں کے اسٹے آرڈرز کی وجہ سے وصولیاں نہیں کرپا رہا، اس پر پہلے وزیراعظم جبکہ آج کابینہ نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے، وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ معاملے کو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس ہائیکورٹس کے ساتھ اٹھایا جائے۔

اس وقت ڈیڑھ سو اسٹے آرڈرز کا ہرماہ سامنا ہے، یہ اسٹے آرڈرز صرف ججز کی وجہ سے نہیں بلکہ اس میں وکلاء ، حکومتی وکلاء اور اداروں کی بھی غلطیاں ہیں، اسٹے آرڈرز کی وجہ سے انتظامی بحران پیدا ہوچکا ہے۔ کابینہ نے سفارشات کی ہیں کہ جوڈیشری کے ساتھ معاملہ اٹھائیں کہ ایک فورم بنایا جائے جس میں عدلیہ ، حکومت اور ادارے مل کر پالیسی ایشوز پر رابطہ کار طے کرسکیں۔
کیونکہ ابھی مکمل بریک ڈاؤن ہے، ہمیں امید ہے چیف جسٹس معاملے پر سنجیدہ نقطہ نظر سامنے لائیں گے۔وزیراعظم کا عدلیہ کے ساتھ رویہ بہت اچھا ہے، عمران خان کی حکومت کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے وہ اداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور کچھ چینلز پر گھٹیا زبان استعمال ہورہی ہیاس کیلئے قانون سازی بہت اہم ہے،قانون نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا اورچینلز پر قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے،اگر کوئی کیس بنتا ہے تو دو دن بعد ضمانت ہوجاتی ہے، نفرت انگیز مواد چلانے کیخلاف کاروائی نہیں کی جاتی،ہمارے عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد مجروح ہوچکا ہے، ایسے پروپیگنڈے چلائے جاتے ہیں جن کااثر سکیورٹی پر اثر پڑتا ہے،سوشل میڈیا کیلئے سخت قوانین بنائے جائیں۔

Recent Posts

کیا خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کرلیا؟ افغان ناظم الامور کا اہم بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ براہِ راست…

8 mins ago

’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان…

16 mins ago

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

24 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

32 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

39 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

47 mins ago