وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھجوائی گئی سمری پر اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دینے سے گریز، نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظرثانی کیلئے واپس بھجوا دی ہے ،دوسری جانب آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث وزارت خزانہ نے حکومت کو پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کی تجویز دیدی ، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرول 12روپے فی لٹر بڑھانے کی تجویز پیش کردی ہے،وزارت خزانہ نے اپنی یہ تجویز وزیر اعظم آفس

بھی بھجوا دی ہے ، پٹرول 12روپے اور ڈیزل 9 روپے 53پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، حکومت اس وقت پٹرول پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی ، خیال رہے آج دن بھر پٹرول 8روپے فی لٹر مہنگا ہونے کی خبریں چلتی رہی ہیں ، قیمتوں سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قیمتوں کا اعلان کرینگے . دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار نہیں ہوتی، ہمیں عالمی منڈی سے پٹرولیم مصنوعات خریدنا پڑتی ہیں، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں گی تو یہاں بھی قیمتیں بڑھیں گی .

انہوںنے کہاکہ قیمتوں کو زیادہ دیر تک بڑھنے سے روکنا ہمارے لئے ممکن نہیں .

. .

متعلقہ خبریں