وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھجوائی گئی سمری پر اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دینے سے گریز، نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظرثانی کیلئے واپس بھجوا دی ہے ،دوسری جانب آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث وزارت خزانہ نے حکومت کو پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کی تجویز دیدی ، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرول 12روپے فی لٹر بڑھانے کی تجویز پیش کردی ہے،وزارت خزانہ نے اپنی یہ تجویز وزیر اعظم آفس

بھی بھجوا دی ہے ، پٹرول 12روپے اور ڈیزل 9 روپے 53پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، حکومت اس وقت پٹرول پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی ، خیال رہے آج دن بھر پٹرول 8روپے فی لٹر مہنگا ہونے کی خبریں چلتی رہی ہیں ، قیمتوں سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قیمتوں کا اعلان کرینگے۔دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار نہیں ہوتی، ہمیں عالمی منڈی سے پٹرولیم مصنوعات خریدنا پڑتی ہیں، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں گی تو یہاں بھی قیمتیں بڑھیں گی۔ انہوںنے کہاکہ قیمتوں کو زیادہ دیر تک بڑھنے سے روکنا ہمارے لئے ممکن نہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago