کراچی (قدرت روزنامہ) اینکر پرسن اقرار الحسن کی اہلیہ فرح یوسف کا کہنا ہے کہ ان کیلئے اپنے شوہر کو تکلیف میں دیکھنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
فرح یوسف نے سوشل میڈیا پر اقرار الحسن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ہسپتال کے بیڈ پر بے سدھ دیکھا جاسکتا ہے، ان کے سر پر پٹی اور گردن پر کالر لگا ہوا ہے۔ فرح یوسف نے لکھا ” اپنے عزیز ترین انسان کو شدید اذیت میں دیکھنا ناقابل بیان تکلیف ہے لیکن وہ بڑی ہمت والے ہیں اتنی جسمانی اور ذہنی تکلیف میں بھی سب کا حوصلہ بندھا رہے ہیں۔اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین، ان کیلئے بہت سا پیار او ر عزت۔”
خیال رہے کہ اقرار الحسن کو گزشتہ روز کراچی میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر اور ملازمین نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ آئی بی ملازمین نے اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کو برہنہ کرکے نازک اعضا پر کرنٹ کے جھٹکے بھی لگائے تھے۔ وہ اس وقت کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…
ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…