اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ دنوں افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کے ساتھ ملاقات کی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ حال ہی میں حمد اللہ محب نے پاکستان کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ اس حوالے سے اب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کر دیا ہے کہ میاں نواز شریف نے یہ ملاقات افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر کی تھی۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ”افغان صدر کی طرف سے نواز شریف کو اس ملاقات کا دعوت نامہ 5ماہ قبل آیا تھا۔ ملاقات طے ہونے کے بعد حمد اللہ محب کی طرف سے متنازع بیان سامنے آیا جس کی پاکستان نے مذمت کی اور یہ بہت اچھا ہوا کہ پورے پاکستان نے اس کی مذمت کی۔“
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ”تعلقات دو ملکوں کے درمیان ہیں، دو شخصیات کے درمیان نہیں ہیں۔ افغان وفد ایک سابق وزیراعظم سے ملنے آیا تھا اور یہاں تک کہ اگر کوئی آپ کا دشمن ہو اور آپ کے دروازے پر آتا ہے تو آپ اس سے ملتے ہیں، جبکہ افغانستان ہمارا دوست ہے۔ حمد اللہ محب ایک وفد کا حصہ تھے جو سفارتخانے کے عہدیداروں اور وزراءپر مشتمل تھا۔اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس ملاقات سے نواز شریف پاک افغان تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان میں بہتری آئے گی۔“
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…