پاکستانی سائنسدانوں نے شوگر کے مریضوں کی سوئی سے جان چھڑانے کیلئے حیران کن چیز ایجاد کردی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز اور ڈیٹا سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے شوگر کے مریضوں کی سوئی سے جان چھڑانے کے لیے ایک حیران کن ایجاد کر ڈالی ہے . ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اب تک شوگر کے مریض انسولین کے انجکشن کی تکلیف برداشت کرنے پرمجبور تھے تاہم پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر طلحہ درانی کی قیادت میں کام کرنے والی اس ٹیم نے انسولین پیچز تیار کر لیے ہیں، جن کے ذریعے بغیر کسی تکلیف کے مریض انسولین لے سکیں گے .

رپورٹ کے مطابق یہ انسولین پیجز جلد پر چپکائے جائیں گے، جو منسلک ڈیوائس کے ذریعے کام کریں گے . ان پیچز کے تمام لیب ٹیسٹ کامیاب ہو چکے ہیں اور اب لندن سے سند حق ایجاد حاصل کرنے پر کام ہو رہا ہے . ایک اندازے کے مطابق ایک انسولین پیچ کی قیمت لگ بھگ 50روپے ہو گی . یہ انسولین پیچز تیار کرنے والی ٹیم میں برطانوی ڈاکٹر پروفیسر ڈینس درومس، نیورالوجسٹ ڈاکٹر میاں ایاز الحق اور میکٹرونکس انجینئرڈاکٹر انعم عابد بھی شامل تھے .

. .

متعلقہ خبریں