پاکستانی سائنسدانوں نے شوگر کے مریضوں کی سوئی سے جان چھڑانے کیلئے حیران کن چیز ایجاد کردی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز اور ڈیٹا سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے شوگر کے مریضوں کی سوئی سے جان چھڑانے کے لیے ایک حیران کن ایجاد کر ڈالی ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اب تک شوگر کے مریض انسولین کے انجکشن کی تکلیف برداشت کرنے پرمجبور تھے تاہم پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر طلحہ درانی کی قیادت میں کام کرنے والی اس ٹیم نے انسولین پیچز تیار کر لیے ہیں، جن کے ذریعے بغیر کسی تکلیف کے مریض انسولین لے سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ انسولین پیجز جلد پر چپکائے جائیں گے، جو منسلک ڈیوائس کے ذریعے کام کریں گے۔ ان پیچز کے تمام لیب ٹیسٹ کامیاب ہو چکے ہیں اور اب لندن سے سند حق ایجاد حاصل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک انسولین پیچ کی قیمت لگ بھگ 50روپے ہو گی۔ یہ انسولین پیچز تیار کرنے والی ٹیم میں برطانوی ڈاکٹر پروفیسر ڈینس درومس، نیورالوجسٹ ڈاکٹر میاں ایاز الحق اور میکٹرونکس انجینئرڈاکٹر انعم عابد بھی شامل تھے۔

Recent Posts

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

1 min ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

26 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago